علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اولڈبوائزایسوسی ایشن دہلی ‘‘کے صدر ارشاداحمدنے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے اقلیتی کردار کے سلسلے میں آج این ڈی اے حکومت کے پٹیشن واپس لینے کے لئے اس کی پُرزورمذمت کی ہے۔
آج یہاں جاری ایک پریس یلیزمیں انہوں نے دعوی کیا کہ اب بی جے پی کاچہرصاف ہوگیاہے اوروہ اپنے ایجنڈے پرکام کررہی ہے
اور اقلیتی کردار کے بارے میں سابقہ حکومت سے موقف سے ہٹنا اسی کا ہی ایک حصہ ہے۔
واضح رہے کہ 2005 کے الٰہ آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ جس میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کواقلیتی ادارہ تسلیم نہیں کیا گیاتھا کہ اس کے خلاف اس وقت کی یوپی اے سرکاراورعلی گڑھ مسلم نیورسٹی نے سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کیا تھا جوسپریم کورٹ کے سامنے زیرِغورہے